بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر کے منجمد کیا جائے ‘ سابق چیئرمین پی سی سی

عوام گراں فروشی کرنے والے دکانداروں سے خریداری ترک کر کے ان کا محاسبہ کریں ‘ میاں عثمان

اتوار 20 ستمبر 2020 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر کے انہیں منجمد کرے ،سرکاری ادارے استعداد نہ ہونے اورچوری روکنے میںناکامی کی سزا عوام کو نہ دیں ۔

(جاری ہے)

اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے صارفین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ حکومتی اداروں کے فعال نہ ہونے سے گراں فروش عوام کا استحصال کر رہے ہیں اور خاص طور پر تعطیلات کے دنوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ اپنے طور پر کردار ادا کریں اور گراں فروشی کرنے والے دکانداروں سے خریداری ترک کی جائے اور ایسے دکانداروں کے حوالے سے دوسروں کوبھی آگاہ کیا جائے تاکہ ان کا محاسبہ ہو سکے اور وہ راہ راست پر آ سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صارفین کی نمائندہ تنظیموں کوبھی مقامی بازاروں میں ذمہ داریاں سونپے اور ان سے روابط کیلئے موثر میکنزم بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں