عمررسیدہ افراد ذہنی تنائو کی وجہ سے الزائمرز کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں ،ْپنجاب میں الزائمرز کے مریضوں کاخیال رکھنے کیلئے سینٹرآف ایکسی لینسی بنائے جائیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 21 ستمبر 2020 17:18

عمررسیدہ افراد ذہنی تنائو کی وجہ سے الزائمرز کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں ،ْپنجاب میں الزائمرز کے مریضوں کاخیال رکھنے کیلئے سینٹرآف ایکسی لینسی بنائے جائیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ ورلڈ الزائمرز ڈے ہمیں یادداشت کھو جانے والے مریضوں کا خاص خیال رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان میں الزائمرز کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پنجاب میں الزائمرز کے مریضوں کاخیال رکھنے کیلئے سینٹرآف ایکسی لینسی بنائے جائیں گے۔

سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میںقائم بہترین الزائمرز سینٹر جیسے باقی اضلاع میں بھی الزائمرز سینٹرز بنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے جی سی یونیورسٹی میں ورلڈ الزائمرز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی، صدر الزائمرز پاکستان ضیاء حیدر رضوی،جنرل سیکرٹری الزائمرز پاکستان ڈاکٹر حسین جعفری ، ڈاکٹر علی ہاشمی ، پروفیسر اطہر جاویداور طلباء و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے وائس چانسلر اور طلباء و طالبات کی کثیرتعداد کے ساتھ ورلڈ الزائمرز ڈے کے حوالہ سے واک کی بھی قیادت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ عمررسیدہ افراد ذہنی تنائو کی وجہ سے الزائمرز کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔21ستمبر کا دن پوری دنیا میں ورلڈ الزائمرز ڈے کے طورپر منایاجاتا ہے۔ زندگی میںمتحرک رہنے والے افراد کا الزائمرز کی بیماری میں مبتلا ہونے کا تناسب بہت کم ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ہمارے معاشرے میں الزائمرز بیماری کے بارے آگاہی اشدضروری ہے۔الزائمرز کی بیماری میں مبتلا ہونے والے مریض خاص توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔پاکستان میں الزائمرز بیماری میں کمی لانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانا انتہائی اہم ہیں۔پوری دنیا میں الزائمرز کو ایک ذہنی معذوری سمجھاجاتا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان میں تقریباً دس لاکھ کے قریب افرادالزائمرزبیماری میں مبتلا ہیں۔

الزائمرز کے مریض مہنگا علاج نہیں بلکہ خاص توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ ایک فرد کے الزائمرز بیماری میں مبتلا ہونے سے پورا گھر متاثر ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الزائمرز پاکستان الزائمرزکے مریضوںکی بحالی کیلئے خاص اقدامات اٹھا رہی ہے۔الزائمرز پاکستان میں شامل رضاکار بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے ورلڈ الزائمرز ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینار منعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں