میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی اجازت ملنے کے حوالے سے تحریک التوائے پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:51

میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی اجازت ملنے کے حوالے سے تحریک التوائے پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر میں مفاد عامہ کی 43کروڑ 86لاکھ روپے کی 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی اجازت ملنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کی جانب سے تحریک التوائے کار کے متن میں کہاگیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر میں مفاد عامہ کی 43کروڑ 86لاکھ روپے کی 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی اجازت مل گئی ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مجوزہ سکیموں پر بریفنگ کے بعد باقاعدہ منظوری دے دی ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 6 میگا ترقیاتی سکیموں کی اجازت مل گئی ۔ مین مارکیٹ گول چکر پبلک تھیٹر ،داتادربار اپ لفٹنگ پروگرام، لاری اڈا جنرل بس سٹینڈزکی تزئین و آرائش ہو گی۔

(جاری ہے)

سرکلر روڈ شملہ پہاڑی کی ری سٹرکچرنگ اور 4 اسٹیٹ آف آرٹ پبلک ٹوائلٹس کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

گلبرگ مین مارکیٹ میں پبلک تھیٹر کے منصوبہ پر 14 کروڑ لاگت آئے گی ۔پبلک تھیٹر میں 4 ایس ایم ڈیز اور ری ڈیزائننگ کی جائے گی ۔داتادربار کے بیرونی حصے کی ازسر نو تعمیر پر 4 کروڑ 78 لاکھ لاگت آئیگی ۔ داتا دربار کے بیرونی حصہ میں سکیورٹی رومز، آر سی سی وال، سی سی ٹی وی کیمرے ، ایکسرے بیگیج سکینرز، شو ریکس، ٹائلز ورکس اور سکف فولڈنگ ہوگی ۔

جنرل بس سٹینڈلاری اڈا کی ابتدائی بحالی کی سکیموں پر 3 کروڑ 64 لاکھ 76 ہزار کی منظور لی گئی۔ لاری اڈا کی انتظار گاہوں کے شیڈزکی تعمیر، سیوریج کے لیے ڈرین اور سٹینڈز سے فیس وصولی کے لیے لاری اڈا کے بس بیز اور پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کی جائے گی ۔ سرکلر روڈ کی بحالی کے منصوبہ پر 14 کروڑ لاگت آئے گی ۔سرکلر روڈ پر سٹورم واٹر سیوریج جبکہ اک موریا پل سے فش مارکیٹ تک کارپٹڈ ہوگی ۔شملہ پہاڑی کی ری سٹرکچرنگ کے منصوبہ پر 4 کروڑ 84 لاکھ لاگت آئیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں