سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 ستمبر 2020 11:27

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا ،سی ٹی او لاہور کیپٹن حماد عابد نے بتایا کہ رواں ماہ میں دھواں دینے والی 17 ہزار 623 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 38 لاکھ 84 ہزار جرمانہ عائد، انتہائی مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 63 گاڑیاں بھی بند،ٹریفک پولیس کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات قائم، سی ٹی او لاہور کی ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی جاری، سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم جاری رکھیں، احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں