پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حفیظ سینٹر کو مکمل بحالی تک سیل کردیا گیا
حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی کی سفارشات پر اسے سیل کیا گیا
میاں محمد ندیم منگل 20 اکتوبر 2020 16:41
(جاری ہے)
اس حوالے سے ہوئی حالیہ پیش رفت کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں یہ بات سامنے آئی کہ حفیظ سینٹر مارکیٹ کی ایسوسی نے سول ڈیفنس لاہور کی جانب سے آگ بجھانے والے آلات کے غیر فعال ہونے سے متعلق وارننگزکو نظر انداز کیا تھا ‘ خط کی نقل کے مطابق 18 اگست کو سول ڈیفنس لاہور کے ضلعی دفتر کی جانب سے پلازہ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں 9 بنیادی خامیوں/خلاف ورزیوں کو رپورٹ کیا گیا تھا. حفیظ سنٹرکے ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو لکھے گئے اس خط میں عہدیدار نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سول ڈیفنس کی ٹیم کے دورے کے موقع پر حفیظ سینٹر کے بالائی حصے میں پانی کے ذخیرے کا جو ٹینک تھا اس کا (فائر) ہائیڈرنٹ کام نہیں کررہا تھا. اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ خود کار فائر الارم، سراغ لگانے (ڈیٹیکٹو) کا نظام، فائر پوائنٹ اور فائر کنٹرول روم صحیح طریقے سے کام نہیں کررہے تھے عہدیدار نے اس بات کی بھی نشاندہی کی تھی کہ ہنگامی حالت میں آگ کے اثرات اور دھویں سے بچنے کے لیے چہرے کے مکمل ماسک جو کہ ہر فلور پر موجود ہونا ضروری تھے موجود نہیں تھے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مختلف منزلوں پر آگ بجھانے والے آلات صحیح طریقے سے کام بھی نہیں کر رہے تھے مزید یہ کہ خط کے ذریعے سول ڈیفنس افسر نے پلازہ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداروں کو نقائص کی نشاندہی کر کے انہیں ٹھیک کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا تھا. تاہم یہ خامیاں‘خلاف ورزیوں کی اس وقت نشاندہی کی گئی جب ریسکیو 1122 کے حکام نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس مسئلے کو اٹھایا علاوہ ازیں لاہور پولیس کے چند مسلح اہلکاروں کو پلازہ کے اطراف تعینات کردیا گیا تاکہ دکانداروں اور دیگر آنے جانے والوں کو پلازہ میں داخل ہونے سے روکا جاسکے اور تباہ شدہ ڈھانچے کے باعث کوئی حادثہ پیش نہ آئے. مزید برآں پولیس عہدیداروں نے حفیظ سنٹر یونین کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور انہیں پلازہ کو سیل کرنے کے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا پولیس نے انہیں ضلعی حکومتی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے تک کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کرنے پر راضی کیا. ادھر ٹریفک پولیس نے حفیظ سینٹر کوجانے والی تمام سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا خاص طور پر گلبرگ مین بولیورڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا جبکہ پولیس اور ٹریفک حکام نے مشترکہ پیٹرولنگ بھی کی. وہیں پلازہ کا معائنہ کرنے والے ایک عیدیدار نے بتایا کہ انہیں خوف ہے کہ نقصان اس اندازے سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے جو حادثے کے دن رپورٹ کیا گیا تھا انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی اور دوسری منزل پر جہاں آگ نہیں پہنچ سکی تھی وہاں واٹر اسپرے نے زمین پر موجود الیکٹرانکس کو نقصان پہنچایا ہے. انہوں نے بتایا کہ خاص طور بیسمنٹ میں جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے موبائل فونز اور دیگر سامان کو زیادہ نقصان پہنچا علاوہ ازیں ایک ریسکیو 1122 کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ سال میں زیادہ تر آگ لگنے کے واقعات عمارت کے لیے بنائے گئے قوانین کی سراسر خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آتے ہیں اور حفیظ سینٹر میں آگ بجھانے کے آلات اور سہولیات کا فقدان تھا.
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب
سرکاری سکول معیاری سکول کا سلوگن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، فرق جلد دکھائی دیگا،رانا سکندر حیات
&پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی بیٹی کا اعزاز، سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
۱پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ..
آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر (Sword of Honor) حاصل کرنے پر مبارکباد
ا*ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری
ةجی سی یو اور ترکیہ یونیورسٹی کے مابین تعلیمی و تحقیقی فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
qڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی میئو ہسپتال آمد
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
وزیراعلیٰ ری ویمپنگ پلان لاہورکی 92 فیصد آبادی کو کوورکرے گا‘ وزیربلدیات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی