وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیڈ آف لاہور نیوزسید صداقت علی شاہ کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

بدھ 25 نومبر 2020 21:06

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیڈ آف لاہور نیوزسید صداقت علی شاہ کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیڈ آف لاہور نیوزسید صداقت علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صداقت علی شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ ماں کی نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا رضائے الہٰی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں