جماعة الدعوة کے رہنماؤں کیخلاف تین مزید مقدمات میں فرد جرم عائد

پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو خصوصی جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا

پیر 30 نومبر 2020 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جماعة الدعوة کے رہنماؤں کے خلاف تین مزید مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی۔ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 23/19، 41/19 اور 88/19کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی اور اب شہادتوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

عدالت نے مذکورہ مقدمات کی سماعت یکم دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو بھی حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو پیش کیا گیاجہاں دس مختلف مقامات کی سماعت ہوئی۔ مذکورہ عدالت نے بھی مقدمات کی سماعت یکم دسمبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں