شہباز شریف کو جیل میں طبی سہولیات نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی

بدھ 2 دسمبر 2020 17:05

شہباز شریف کو جیل میں طبی سہولیات نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو جیل میں طبی سہولیات نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلا ء کو بحث کے لئے دوبارہ طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی ۔شہباز شریف نے اپنے وکیل کی وساطت سے جیل سپرٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل میں میڈیکل کی سہولیات نہیں دی جارہی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں