ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4گینگز کے 12ملزمان گرفتار، 5لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

بدھ دسمبر 18:08

ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4گینگز کے 12ملزمان گرفتار، 5لاکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4گینگز کے 12ملزمان گرفتار، 5لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد۔

(جاری ہے)

ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب لاہورکی سر بر اہی میں اقبال ٹاوٴن ڈویڑن نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن کر تے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4گینگز کے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 5لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیاہے۔

ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ اشتہاریوں ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 77اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 18کلوگرام سے زائد چرس،2کلو افیون اور 240گرام ہیروئن بھی برآمدکی گئی ہے۔ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments