معیار اور مشکلات سے آگاہی کیلئے اعلیٰ شخصیات اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں تعلیم دلوائیں‘عاشرعظیم

آج بھی سرکاری سکولوںمیں با اثرافرادکے جانوربندھے ہوں گے تومعاشرہ خاک ترقی کرے گا‘ انٹرویو

پیر 18 جنوری 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) کینیڈا میں مقیم پاکستانی اداکارو پروڈیوسر عاشرعظیم نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی کامیابی اورترقی کا راز تعلیم میں پنہا ہے ،یورپی ممالک آج پوری دنیا میں راج کررہے ہیں اوراس کی سب سے بڑی وجہ وہاں پر تعلیم اور اس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہر وقت کوشاں رہناہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سرکاری سطح پر تعلیم و تربیت پر اس طرح توجہ نہیں دی جاتی جس کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

آج کے دور میں بھی بچے کھلے آسمان تلے موسم کی سختی جھیلتے ہوئے تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ ہمیں بچوںکو ایسا ماحول دینا ہوگا جس میں تعلیم کے حصول میں ان کیلئے آسودگی ہو گی ۔جب سرکاری سکولوںمیں بچوںکو تعلیم کی بجائے با اثرافرادکے جانوربندھے ہوں گے توہمارا معاشرہ خاک ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم،وزرائے اعلیٰ ،وزراء ،سیکرٹریز اپنے بچوںکو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ انہیںاحساس ہو سکے کہ غریب کا بچہ کن مشکلات اورتکالیف سے گزرتا ہے اور اسے پڑھانے والے اساتذہ کا کیا معیار ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں