معذرت کے لئے جانے والے لیگی رہنما خواجہ احمد حسان بغیر ملاقات کے خواجہ سعد رفیق کے گھر سے واپس لوٹ گئے

منگل 19 جنوری 2021 22:28

معذرت کے لئے جانے والے لیگی رہنما خواجہ احمد حسان بغیر ملاقات کے خواجہ سعد رفیق کے گھر سے واپس لوٹ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور خواجہ احمد حسان کی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے ملاقات نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

(ن) لیگی ذرائع کے مطابق خواجہ احمد حسان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق سے معذرت کرنے کے لئے ان کے گھر گئے خواجہ احمد حسان نے گھر میں ایک گھنٹہ ملاقات کے لئے انتظار کیا۔

تاہم ملاقات نہ ہونے پر وہ واپس روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں خواجہ احمد حسان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے خواجہ سعد رفیق سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں