کورونا کی ایک تیسری قسم سامنے آ گئی
جرمنی میں سامنے آنے والی اس نئی قسم نے ماہرین کو پریشان کردیا
سجاد قادر بدھ 20 جنوری 2021 06:05
(جاری ہے)
جرمنی کی جنوبی ریاست باواریہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس سے 35 افراد متاثر ہوئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے جو برطانیہ اور جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے وائرس سے مختلف ہے۔
باواریہ کے ایک اسپتال میں 73 مریضوں اور طبی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان میں سے 35 افراد میں موجود کورونا وائرس دنیا کے دیگر حصوں میں موجود وائرس سے قدرے مختلف تھا۔جرمنی کے قومی صحت کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دریافت ہونے والا یہ وائرس حال ہی میں جنوبی افریقا اور برطانیہ میں دریافت ہونے نئی اقسام سے بھی مختلف ہے۔جرمنی میں اس نئی قسم کے وائرس پر تحقیق کا آغاز ہوگیا ہے اور احتیاطی تدابیر کو سخت کرتے ہوئے لاک ڈاﺅن نافذ کردیا گیا ہے جب کہ فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کو لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 214 ہلاکتوں کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 633 ہوگئی ہے۔جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد لقمہ اجل بنتے جا رہے ہیں۔ماہرین کورونا وائرس کی تشخیص کرنے میں ابھی تک ناکام نظر آتے ہیں حالانکہ کورونا ویکسین دریافت ہونے کے باوجود بھی اس موذی وبا پر قابو نہیں پایا جا رہا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا