ماضی کی نامور فلمی اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی نویں پانچویں (آج )منائی جائے گی

بدھ 20 جنوری 2021 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) ملکہ جذبات کا خطاب پانے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی نویں برسی آج( جمعرات) کو منائی جائے گی ۔ 1926 میں جالندھر میں پیدا ہونے والی سلمیٰ ممتاز نے معاون اداکارہ کے علاوہ کیریکٹر ایکٹریس کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کو ہر دورمیں منوایا۔ وہ فلمساز اور ہدایتکارہ بھی رہیں۔

انہوں نے 1960 میں اردوفلم نیلوفر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، بچوں کیلئے کہانیاں بھی لکھیں اور ریڈیو پر بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے محمد علی، وحید مراد، شاہد اور سدھیر کے ساتھ کافی فلموں میں کام کیا، ماں کا کردار ادا کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔ ہیر رانجھا میں انہوں نے ہیر کی ماں کا کردارادا کیاتھا۔سلمیٰ ممتاز کو مکالموں کی ادائیگی پر عبور حاصل تھا، اس کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے کے تاثرات اتنے زبردست ہوتے تھے کہ شائقین کے منہ سے بے اختیار واہ نکلتی تھی۔21 جنوری 2012 میں ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں