اورنج ٹرین منصوبے کیلئے جس طرح زمین کی خرید و فروخت کی گئی وہ ناقابل تلافی ہے‘ لاہور ہائیکورٹ

راوی پراجیکٹ کیلئے اراضی ایکوائر کرنے ،آلودگی سے بچائوکیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 8مارچ تک ملتوی

جمعرات 4 مارچ 2021 12:35

اورنج ٹرین منصوبے کیلئے جس طرح زمین کی خرید و فروخت کی گئی وہ ناقابل تلافی ہے‘ لاہور ہائیکورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے راوی ریو راربن پراجیکٹ کے لئے اراضی ایکوائر کرنے اورآلودگی سے بچائوکیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایل ڈی اے ،راوی اربن ڈویلپمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8مارچ تک جواب طلب کر لیا ، فاضل عدالت نے حکومت کو راوی ریوراربن پراجیکٹ کے لیے زمین کی خرید و فروخت کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے جس طرح زمین کی خرید و فروخت کی گئی وہ ناقابل تلافی ہے،حکومت نے عوام کو جو تاثر دیا اس کا جواز نہیں بنتا تھا۔فاضل عدالت نے کہا کہ راوی ریوراربن پراجیکٹ پر لینڈ ایکوائر ہوئی اورنہ ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لیا گیا ۔لینڈ حاصل کرنے اورمالیاتی اسسٹنس کے بغیر حکومت زمین حاصل نہیں کر سکتی ، ایسا کیے بغیر زمین کس طرع حاصل کی جا سکتی ہے ۔فاضل عدالت نے پنجاب حکومت کو ماحولیاتی اثرات کے جائزہ کے لیے راوی اربن پراجیکٹ کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ تعینات کرنے اور2 ہفتوں میں انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل بنانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں