وزیر ریلوے اعظم سواتی کاافسران کے ٹی اے ڈی اے اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار

وزارت ریلوے نے افسران کے ٹی اے ڈی اے اخراجات پرسی ای او سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 19 اپریل 2021 12:22

وزیر ریلوے اعظم سواتی کاافسران کے ٹی اے ڈی اے اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) وزارت ریلوے نے افسران کے ٹی اے ڈی اے اخراجات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کے احکامات کے بعد ریلوے انتظامیہ نے تمام ڈویژنوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افسران کے ٹی اے ڈی اے اخراجات اور دورے کا مقصد بھی بتایا جائے ۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے افسران کے ٹی اے ڈی اے اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں