جہانگیر ترین اور بیٹے کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

عمران خان سے انصاف چاہتے ہیں، ہمارے گروپ کی جلد عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،جہانگیر ترین

جمعرات 22 اپریل 2021 22:18

جہانگیر ترین اور بیٹے کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع
رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع،عدالت پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی حکومتی گروپ کے صوبائی اور قومی اسمبلی اراکین اظہار یکجہتی کے لیئے جہا نگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچے ،رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہمارے کیمپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں ، جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے کی آج عدالتوں میں پیشی سے قبل تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی لاہور میں جہانگیر ترین کے گھر جمع ہوئے جو بعد میں ان کے ہمراہ عدالت بھی ہمراہ روانہ ہوئے ، جہانگیر ترین اور بیٹے کی ضمانت میں توسیع، ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگومیں، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم عمران خان سے ملے گا، ن لیگ کے دور میں بھی میرے کاروبار کی چھان بین کی گئی، میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں ہے، یہ کیس ایف آئی کا ہے ہی نہیں، کیس میں کوئی مدعی نہیں ہے، کسی شیئر ہولڈر نے اعتراض نہیں کیا ، عمران خان سے انصاف چاہتے ہیں ہمارے گروپ کی جلد عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی، دیکھیں گے کہ ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں یا کہ لال بتی کے پیچھے لگا نا ہے، انہوں نے کہا ٹھنڈی ہوا چلی تو مطمئن ہوئے ، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا تو (ن) لیگ نے بھی نوٹس بھیجے لیکن سول کیس کو فوجداری نہیں بنایا، ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض بھی شامل تھے ،عدالت کے باہر میڈیا سے تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پیشی پر جانے کے لیے تمام ارکانِ اسمبلی تشریف لا رہے ہیں ۔قبل ازیں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع دیدی گئی ،لاہور سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین، علی ترین اور دیگر کی جانب سے دائر عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کی، جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے،جہانگیر ترین کے وکیل کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین شامل تفتیش ہو رہے ہیں، ہم تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں ثبوت دے رہے ہیں،دوسری جانب ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تمام الزامات پر تفتیش کر رہے ہیں، ملزمان کا نامکمل ریکارڈ کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے ریکارڈ کا جائزہ لیکر فائل دوبارہ تفتیشی کے حوالے کر دی اور استفسار کیا کہ انکوائری کی مکمل رپورٹ کہاں ہے، اسے بھی پیش کیا جائے،تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ انکوائری رپورٹ خفیہ ہوتی ہے، جس پر فاضل جج نے حکم دیا کہ انکوائری رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے،عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی،ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم سے ملے گا: جہانگیر ترین’وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے‘جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع وکیل کا مزید کہنا تھا دونوں مقدمات میں تمام تر الزامات کا ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں، امید ہے کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں ان میں سرخرو ہوں گے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ایف آئی اے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائے گا ،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں