ملک کو اس وقت شہباز شریف کی اشد ضرورت تھی ‘ رانا ثنا اللہ

پی ڈی ایم کے اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز دونوں شرکت کرینگے‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 اپریل 2021 15:30

ملک کو اس وقت شہباز شریف کی اشد ضرورت تھی ‘ رانا ثنا اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بے گناہی ہائیکورٹ کے لارجر بنچ سے سامنے آئی ہے اور وہ انتقام پر مبنی منفی پراپیگنڈا جو گزشتہ ڈھائی سے تین سال سے جاری تھاوہ زمین بوس ہو گیا ہے ، ملک کو اس وقت شہباز شریف کی اشد ضرورت تھی اور قائد حزب اختلاف کا بھرپور کردار دا کریں گے ۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی ایک بڑ مبارک دن ہے ، ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے سے ان کی بے گناہی ثابت ہوئی ہے اور گزشتہ ڈھائی سے تین سال سے جو انتقام پر مبنی منفی پراپیگنڈا کیا جارہا تھا وہ بھی زمین بوس ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف کا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ملک کو اس وقت ان کی بڑی ضرورت تھی اور وہ اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز دونوں پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں