سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی کاوشوں سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشں مہم میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی ،سارہ اسلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 24 جولائی 2021 17:39

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی کاوشوں سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشں مہم میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی ،سارہ اسلم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی خصوصی کاوشوں سے صوبہ بھر میں ویکسینیشن مہم کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔سارہ اسلم سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن'' کا دورانیہ 25جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

صوبہ بھر کے مختلف شہروں سے ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اس کے ساتھ محکمہ صحت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کئے جس کے بہت شاندار نتائج نکلے ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں تاہم صوبہ بھر سے 115 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراب تک کیسز کی کل تعداد 351,707 جبکہ کل اموات 10,909 ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 330311 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 10,487 رہ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8970 جبکہ مجموعی طور پر 6013044 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 1.3 ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 55، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 10, جھنگ میں 7، ملتان میں 6، بہاولپور میں 4، گجرات میں 4، خوشاب میں 3 جبکہ اٹک، رحیم یار خان اور راجن پور میں 2 دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ تھا پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ تشویش ناک ہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 3.2, فیصل آباد میں 2.4، بہاولپور میں 0.6 اور ملتان میں 2.1 ریکارڈ کی گئی۔سارہ اسلم نے کہا کہ اس طرح کے وبائی حالات میں صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرینٹ کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔

شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئیند ہے - سیکرٹری ہیلتھ کئیر نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں کہیں بھی ویکسینیشن کی کوئی کمی نہیں ہے تمام سینٹرز پر ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے لئیمزید ویکسین کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد فوری طور پر ویکسینیشن لگوائیں اور ایس او پیز پر عمدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں ''

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں