لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، جہاز کو دوبارہ ائیرپورٹ پر اُتار لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اگست 2021 11:11

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2021ء) : لاہور سے کراچی جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاز نے لاہور ائیرپورٹ سے اُڑان بھری ہی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا لیکن پائلٹ کی حاضر دماغی کی وجہ سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے طیارہ واپس ائیرپورٹ پر لینڈ کر دیا ۔ حادثے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں