تھانہ نواں کوٹ کی حدود سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

تھانہ شفیق آباد کی حدود میں زہریلی چیز کھانے سے 66سالہ شخص دم توڑ گیا ،لاشیںمردہ خانے منتقل

اتوار 19 ستمبر 2021 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) تھانہ نواں کوٹ کی حدود سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں۔

(جاری ہے)

خاتون نے صاف ستھرے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، حلیے سے خاتون کھاتے پیتے گھرانے کی معلوم ہوتی ہے، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ایک اور واقعے میں تھانہ شفیق آباد کی حدود میں زہریلی چیز کھانے سے 66سالہ شخص دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ شفیق آباد کی حدود میں زہریلی چیز کھانے کے باعث66 سالہ تاج محمد دم توڑ گیا،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں