لاہور‘تمام بند درباروں کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے فوری طور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام بند درباروں کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردئیے

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:12

لاہور‘تمام بند درباروں کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے فوری طور نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام بند درباروں کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ صوبہ بھر میں کرونا وائرس کی صورت حال بہتر ہوتے ہی محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے لاہور سمیت صوبہ کے دیگر شہروں کے درباروں کو زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے فوری کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افراد جن کی عمر 30سال ہے کو دربار میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ر ات گئے اپنے ہاتھوں سے داتا دربار کا دروازہ عقیدت مندوں کے لئے کھو لا۔اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہعقیدت مندوں اور زائرین کوایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔درباروں سے پابندی ختم ہوتے ہی زائرین و عقیدت مندوں کا صوبہ بھر کے تمام درباروں پردرود سلام کے ورد کے ساتھ حاضری کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں