وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا پولیو سے بچائو کے عالمی دن پرپیغام

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 18:59

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا پولیو سے بچائو کے عالمی دن پرپیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔ پولیو جیسے موذی مرض کامکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیا ہے - وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیو سے بچائو کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ انسداد پولیو اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہاہوں- والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں ۔

پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہم آج پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے عہد کی تجدیدکرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں