معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے حکومت ، ٹیکسیشن کے ادارے کو اعتماد بحال کرنا ہوگا ‘پروفیشنل ریسرچ فورم

خو ف و ہراس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں آج بھی پرچی کے اوپر کاروبار کررہے ہیں ‘چیئرمین حسن علی قادری

بدھ 27 اکتوبر 2021 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے ٹیکس نظام میں اصلاحا ت کے لئے تھنک ٹینک کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسیشن نظام کا بیگاڑ درست نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ متعلقہ وزارت اوربیورو کریسی کی سولو فلائٹ پالیسیاں ہیں،حکومت کے اعلیٰ عہدیدار تسلیم کر چکے ہیں کہ وزارتیں اور بیورو کریسی اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل نہیں کرتی جس کی وجہ سے پالیسیوں کے کامیاب ہونے کی شرح مطلوبہ ہدف سے کہیں کم ہے ، حکومت ٹیکسز کو سنگل ڈیجٹ میں لائے تو دعوے سے کہتا ہوں نہ صر ف ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ مجموعی ٹیکس آمدن بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔

اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی قادری نے کہا کہ حکومت ایس آر اوز اور آرڈیننسز کے ذریعے وقتی کام تو چلا لیتی ہے لیکن اس طرح کے اقدامات ٹیکس دہندگان اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سبب بنتے ہیں جس سے مقامی سطح پر سرمایہ کاری میں کمی کارجحان پروان چڑھتا ہے اورروزگار کے مواقع کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خو ف و ہراس کے سائے اتنے گہرے ہیں کہ مقامی مارکیٹوں میںتاجر آج بھی پرچی کے اوپر کاروبار کررہے ہیں اوریہ روزانہ کی بنیادوں پر کروڑوںروپے میںہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے معیشت کو دستاویزی کرنا ہے تو ٹیکس ریٹس کم کئے جائیں، خوف و ہراس کی بجائے دوستانہ فضاء کو پروان چڑھایا جائے ،معیشت کو دستاویزی بنانا ہے تو اس کے لئے سب سے پہلے حکومت اور ٹیکسیشن کے ادارے کو اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں