ْ یکم دسمبر سے پنجاب میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم REDکے دوسرے فیزکا آغازکیاجارہاہے‘صالحہ سعید

منگل 30 نومبر 2021 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سپیشل سیکرٹری صحت صالحہ سعید کی زیرصدارت سی ای اوز کانفرنس کا انعقادکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔ اس موقع پر،ایڈیشنل سیکرٹریز،ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیراور تمام سی ای اوزنے شرکت کی۔سی ای اوز کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس کے دوران تمام سی ای اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

صوبہ بھرمیں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر صالحہ سعید نے کہا کہ یکم دسمبر سے پنجاب میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم RED کے دوسرے فیزکا آغازکیاجارہاہے۔RED فیز 2 ویکسی نیشن مہم پنجاب کے تمام اضلاع سے شروع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تمام سی ای اوزکومہم کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرناہوگا۔

REDویکسی نیشن مہم کے فیز 1 کیلئے صوبہ بھرمیں مزید 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے گئے۔فیز 1 کی طرح RED فیز 2 ویکسی نیشن مہم کو تمام انتظامیہ کامیاب بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس اب تک پنجاب میں 12ہزار8سوسے زائد قیمتی جانیں نگل چکاہے۔ RED فیز 2 مہم کے دوران ویکسین کی دوسری خوراک پر ترجیحاً توجہ دی جائے گی۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کے بعد ہم لاک ڈاؤنز سے بچ سکتے ہیں۔صالحہ سعید نے کہا کہ امید ہے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے ہم معمول کی زندگی کی جانب تیزی سے بڑھیں گے۔کوروناکے خلاف جنگ صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے جیتی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں