کورونا کی نئی قسم کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومت کا(آج ) سے کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ،ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی

منگل 30 نومبر 2021 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وفاقی حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کوروناویکسین بوسٹر ڈوز لگانیکا آغاز آ ج یکم دسمبر سے ہو گا۔ بوسٹرڈوز مرحلہ وارلگائی جائے گی ،پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹرڈوز لگائی جائے گی۔پہلے فیز میں50سال سے زائد عمر والے اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ بوسٹر ڈوز کیلئے ویکسین کاانتخاب لگوانے والے کی صوابدید ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں