انارکلی دھماکہ ،پولیس کے سرچ آپریشن میں 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہوٹل،گیسٹ ہائوس یا سرائے میں بغیر اندراج ٹھہرانے پر مقدمہ درج ہوگا‘ ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:04

انارکلی دھماکہ ،پولیس کے سرچ آپریشن میں 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) انارکلی دھماکے کے تناظر میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن میں 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے کہا ہے کہ ہوٹل،گیسٹ ہائوس یا سرائے میں بغیر اندراج کسی کو ٹھہرانے کی اجازت نہیں ،خلاف ورزی پر فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد کے مطابق پولیس نے حساس مقامات پر واقع ،ہوٹلوں،سرائوں اورگیسٹ ہاوسز میں رات کے آخری پہر سے صبح تک چیکنگ کی،سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلز،ہاسٹلز اوربس اڈوں کو بھی چیک کیا گیا،82دوکانیں، 764کرایہ دار اور1064گھروں کی چیکنگ کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران 6383افراد کو چیک کیا گیا اور18مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہوٹلز میں بغیراندراج کے ٹھہرنے والوں سے پوچھ گچھ کی گئی،پولیس کی بھاری نفری نے داتا دربار کے اردگرد تمام ہوٹلوں اور صحرائوں کو خالی کروا کر چیک کیا،دربار کے ارد گرد لگے ٹھیلے بھی ہٹایئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں