ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،امیربہادرخان ہوتی

پی ٹی آئی کرپشن کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہوگیا، جبکہ مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، عمران خان سمیت کرپٹ ٹیم کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 جنوری 2022 22:36

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،امیربہادرخان ہوتی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2022ء) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،پی ٹی آئی کرپشن کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہوگیا، جبکہ مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، عمران خان سمیت کرپٹ ٹیم کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے کرپشن انڈیکس میں پاکستان 140 ویب نمبر پر آگیا ہے، تحریک انصاف کی کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ اس وقت حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ایک سال میں پاکستان کرپشن کے انڈیکس میں میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔

گزشتہ سال 124 نمبر والا ملک 140 نمبر پر آگیا ہے کرپشن اور احتساب کا شور صرف اقتدار میں آکر مخالفین پر جھوٹے کیس بنانے کا ذریعہ تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ سے واضح ہوگیا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو بےدردی سے لوٹا لہذا شہزاد اکبر سمیت عمران خان کے تمام کار خاص کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں