کابینہ کمیٹی نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنیکی منظوری دیدی

فل کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا

جمعرات 27 جنوری 2022 14:41

کابینہ کمیٹی نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنیکی منظوری دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء)کابینہ کمیٹی نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دیدی، محکمہ بلدیات فل کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی کی جانب سے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دینے کے بعد معاملہ اب فل کابینہ کے پاس جائے گا۔محکمہ بلدیات نے سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی ہے، نکاح نامہ میں دلہا دلہن کے لئے ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دئیے بغیر نکاح نہیں ہو سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں