نور نے زندگی کی 45بہاریں ،صوبیہ خان نے 32بہاریں دیکھ لیں

شوبز سے کنارہ کش ہونے والی دونوں اداکارائوں نے سادگی سے سالگرہ منائی

اتوار 3 جولائی 2022 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) اداکارہ نور نے اپنی زندگی کی 45بہاریں اور اداکارہ صوبیہ خان نے 32بہاریں دیکھ لیں ، دونوں اداکارائوں نے انتہائی سادگی کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نور 3جولائی 1977میں پیدا ہوئیں اور شوبز کی دنیا میں بے پناہ نام کمایا تاہم چند سال قبل اداکارہ نے شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔اداکارہ صوبیہ خان نے اپنی 32ویں سالگرہ اپنے شوہر عثمان قادر اور بیٹیوں کے ساتھ منائی ۔صوبیہ خا ن بھی شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں