ضمنی انتخابات جیت رہے ہیں،(ن) لیگ دھاندلی کرنے کی کوشش میں ہے‘یاسمین راشد

پیر 4 جولائی 2022 17:36

ضمنی انتخابات جیت رہے ہیں،(ن) لیگ دھاندلی کرنے کی کوشش میں ہے‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ 17جولائی کے ضمنی انتخابات ہمارے لئے بہت اہم ہے، جو یہ الیکشن جیتے گا وہ پنجاب میں حکومت بنائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم ضمنی انتخابات جیت رہے ہیں۔ن لیگ دھاندلی کرنے کی کوشش میں ہے۔

(جاری ہے)

ثبوت سامنے ہیں یہ اداروں کو استعمال کرتے ہیں عوام کو ڈراتے ہیں۔ایک سو چھبیس فیصد ووٹوں میں ردوبدل کیا گیا۔ ہم تمام دھاندلی کے منصوبے میڈیا کے سامنے لائے گے۔جس بندے نے الیکشن نہ لڑا ہو اسے کیا پتہ وزارت کس طرح کی جاتی ہیں۔الیکشن کمیشن ادارہ ہے اس کا کام ہے شفاف انتخابات کا انعقاد کروایا جائے۔ یہ جتنے مرضی جتن کر لیں یہ ناکام ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں