پنجاب حکومت کا16 ہزار ایجوکیٹرز کی فوری بھرتی کا اعلان

16 ہزا ر ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے سمری منظوری کے بعد ارسال کردی گئی ہے ‘ وزیر تعلیم

بدھ 17 اگست 2022 19:16

پنجاب حکومت کا16 ہزار ایجوکیٹرز کی فوری بھرتی کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) پنجاب حکومت کی جانب سے 16 ہزار ایجوکیٹرز کی فوری بھرتی کا اعلان کردیا گیا ۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکولوںکی ضروریات کو پورا کرنے اور بیروزگاری کو کم کرنے کیلئے صوبے میں 16000 نئے ایجوکیٹرز کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہ 16 ہزا ر ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے سمری منظوری کے بعد ارسال کردی گئی ہے ۔ اپنے اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے ہمیں اپنی نوجوان نسل کیلئے روزگار فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں