لاہور کے پرائیویٹ اسکولوں کا ہفتے میں تین دن چھٹیوں کے احکامات ماننے سے انکار

لاہور کے متعدد پرائیویٹ اسکولز ہائیکورٹ اور محکمہ تعلیم کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج بھی کھلے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 دسمبر 2022 13:22

لاہور کے پرائیویٹ اسکولوں کا ہفتے میں تین دن چھٹیوں کے احکامات ماننے سے انکار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر 2022ء) ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کے باعث سکولوں کے بعد پرائیویٹ نجی ادارے ،ان کے سب آفسز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام نجی ادارے ،سب آفسز جمعہ اورہفتہ کیلئے بند رہیں گے۔ تاہم لاہور کے پرائیویٹ اسکولوں نے ہفتے میں تین دن چھٹیوں کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

لاہور کے متعدد پرائیویٹ اسکولز نے ہائیکورٹ اور محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے انکارکرتے ہوئے آج بھی اسکول کھولے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم اسکولز ایجوکیشن اپنے ہی نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد نہ کروا سکا جس کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی وجہ بچوں کی صحت پر مضر صحت اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے گجومتہ،نشتر ٹاؤن،چونگی امرسدھو،کاہنہ نو، صوئے آصل سمیت رائے ونڈ پر اسکول کھلے ہیں۔

رائے ونڈ روڈ پر واقع متعدد نجی اسکولز نے سخت سے بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ لاہور میں سموگ سے بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر سکولوں کے بعد پرائیویٹ نجی ادارے اور ان کے سب آفسز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی ڈی ایم نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں سموگ کی وجہ سے سانس کے وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ دی پنجاب نیشنل کلائمیٹ (پروینیشن اینڈ ریلیف) ایکٹ 1958 کے سیکشن 4 سب سیکشن 2 ایچ کے تحت کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے اور ان کے سب آفسز دو روز جمعہ اورہفتہ کے لئے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن 07 دسمبر سے 15 جنوری تک نافذالعمل رہے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں