ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا

بیرسٹرسیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، آپ کے جھوٹ کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اپریل 2024 19:49

ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں  میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2024 ء) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا۔ بشریٰ بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں۔ پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے۔ ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے۔

بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیر اعلیٰ کا علاج کروائیں۔ دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم،احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ بشری بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی کروایا جائے۔ جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھے گی۔عدالتی حکم کے بعد سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں