عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں

خدشہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں 9 فروری والی داستان نہ دہرائی جائے، کارکنان فارم 45 لے کر فارم 47 ملنے تک آراو کے آفس میں رہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اپریل 2024 22:59

عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو اپنے حلقے میں نکلیں اورپی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں، خدشہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں9 فروری والی داستان نہ دہرائی جائے۔انہوں نے ایکس پرپی ٹی آئی کارکنان کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ 21اپریل اتوار والے دن پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

آپ کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے، پاکستان میں اگر جمہوریت نے چلنا ہے تو ووٹ کا ایک بہت بڑا عنصر ہے، میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو اپنے حلقے میں نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشانات کو پہچانیں ، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ کریں، سارا دن پولنگ اسٹیشنز پر رہیں، اور جب پولنگ کا وقت ختم ہو اور انتخابات کا رزلٹ اعلان ہو، تو اپنا فارم 45لے کر فارم 47ملنے تک آراو کے آفس میں رہیں۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو پھر خدشہ ہے کہ 9 فروری والی داستان نہ دہرائی جائے۔اس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنا فارم 47لیں اور فارم 45کے مطابق وضع کرائیں۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر.الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر؛سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 21 اپریل2024 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ2017 کی سیکشن182 کے مطابق 19 اپریل کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹراننگ اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے ترجمان کے مطابق میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گذرنے کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں