تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

یاسمین راشد کا چیف جسٹس کے نام خط میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کی گئی ہے،ن لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنانی پڑی،خط کا متن

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 24 اپریل 2024 15:17

تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا ،یاسمین راشد کا چیف جسٹس کے نام خط میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کی گئی ہے ،خط میں ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنانی پڑی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے۔

یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن باندی بنی ہوئی ہے ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی ہے اور نہ ہی بیرون ملک میں ان کی کوئی عزت کرتاہے۔

(جاری ہے)

یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

یاسمین راشد نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔بیورو کریسی بھی اس وقت شریفوں کی باندی کا رول ادا کر رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 8مارچ کو بھی یاسمین راشد نے چیف جسٹس کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی دس مہینے سے انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو اگر ہمارے جیتے جی ہی ہمیں انصاف مل جائے۔

کیا ہمیں بھی انصاف کیلئے 50 سال انتظار کرنا پڑے گا۔خط میںیاسمین راشد نے لکھا تھا کہ لوگوں کا ووٹ چوری ہوا، ماﺅں، بہنوں، بیٹوں کو جیلوں میں قید رکھا گیاتھا۔رہنماءتحریک انصاف کا اپنے خط میں مزید کہنا تھاکہ بڑی اچھی بات ہے پچاس سالوں بعد ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف مل گیا اورعدلیہ نے اپنی غلطی مانی ہم بھی دس مہینے سے انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو اگر ہمارے جیتے جی ہی ہمیں انصاف میں جائے، امید ہے ہمیں انصاف ملنے میں پچاس سال نہیں لگیں گے۔ یاسمین نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے خط میں لکھا تھا کہ عوام کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ مریم بی بی آپ کو وزیر اعلیٰ بنا کر سارا نظام تباہ کر دیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں