مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے

پنجاب حکومت نے نجی کورئیر کمپنی سے ادویات پہنچانے کی خدمات لی ہیں، منصوبے کو دو فیز میں تقسیم کیاگیاہے،پہلے فیز میں شہروں کے مریض جبکہ دوسرے فیز میں دوائیں دیہاتوں کے مریضوں تک ادویات مفت پہنچائیں گے،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 25 اپریل 2024 15:36

مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل2024 ء) پنجاب حکومت نے گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا، دیہاتوں میں مقیم مریضوں تک مفت ادویات نہیں پہنچ سکیں گی، پنجاب حکومت نے نجی کورئیر کمپنی سے ادویات پہنچانے کی خدمات لی ہیں، کوریئر کے ذریعے مفت ادویات کی فراہمی صرف بڑے شہروں تک ہوگی، نجی کوریئر کمپنی نے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا،نجی کورئیر کمپنی نے دیہاتوں میں مقیم مریضوں تک ادویات پہنچانے سے معذرت کرلی۔

گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کے منصوبے کے تحت مفت دواوٴں کی فراہمی بڑے شہروں تک ہوگی۔نجی کورئیر کمپنی کے شہروں تک محدود ہونے پرمنصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کاکہناہے کہ امراض قلب، ٹی بی، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو دوائیں گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

منصوبے کو دو فیز میں تقسیم کرنے کا پلان بنایاگیا ہے ۔

پہلے فیز میں دوائیں شہروں کے مریضوں تک مفت پہنچیں گی جبکہ دوسرے فیز میں دوائیں دیہاتوں کے مریضوں تک پہنچائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ نجی کورئیر کمپنی سے معاہدہ پیپرا رولز کے مطابق کررہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے مستحق مریضوں کو ادویات گھر کی دہلیز پر مہیاکرنے کااعلان کیاتھا۔ مستحق مریضوں کو ادویات گھر کی دہلیز پر ڈلیوری کو یقینی بنانے کیلئے ورکنگ کا آغازکیا گیاتھا۔

یہ بھی بتایا گیا تھا منصوبے کے تحت مفت ادویات گھر کی دہلیزتک یکم مئی 2024 سے مستحق مریضوں کو ادویات گھر تک پہنچانے کے پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں اور طبی مراکز کی ری ویمپنگ پلان بھی مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔محکمہ صحت کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور طبی آلات کی فراہمی کو مکمل کرنے کا ٹاسک دیاگیاتھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں