پاکستان نے ٹیم میں ایک ،نیوزی لینڈ نے تین تبدیلیاں کیں

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے زمان خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے بھی تین تبدیلیاں کرتے ہوئے میچ کے لیے ٹم سیفرٹ، کولن میکونچی اور زکاری فولکس کو ٹیم میں شامل کیا ۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم(کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں