لاہور میں نوجوان گھریلو ملازمہ کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت

پولیس نے مالک مکان اور چار خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) لاہور میں گھر کے اندر جواں سال گھریلو ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر مالک مکان اور چار خواتین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی ۔واقعہ جمعہ کے روز جوہر ٹائون کے علاقے میں پیش آیا ، علیزے کے قتل کا مقدمہ شوہر اسد منظور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں مالک مکان شیخ انیس اور گھر کی چار خواتین کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا موقف ہے کہ شیخ انیس اور گھر کی مالکن خواتین نے علیزے پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کیا ۔ پولیس نے مالک مکان اور اس کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا جبکہ مقتولہ علیزے کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں