چھوٹے بڑے تاجر کی تفریق کے بغیر ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کرائی جائے ‘ اشرف بھٹی

تاجرکسی طرح کے خدشات کا شکار نہ ہوں ،بلا خوف و خطر اندراج کرائیں ‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 28 اپریل 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اس وقت ملک کو ہماری سخت ضرورت ہے ، چھوٹے بڑے کی تفریق کے بغیر تاجر وں کو ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کرانی چاہیے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے میں کسی طرح کے خدشات کا شکار نہ ہوں بلکہ بلا خوف و خطر اپنا اندراج کرائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ضرورت ہے جس کے لئے سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ حکومت ایف بی آر میں اصلاحات کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کرے اور اس کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔ موجودہ حالات میں ایف بی آر اور ٹیکس پیئرز کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جس کے منفی نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ایسے حالات میں جب پاکستان کو ہماری ضرورت ہے تو ہمیں آگے بڑھنا چاہیے ، ملک کو قرضوں سے چنگل سے چھٹکارا دلانے کیلئے بھی ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہوگاتاکہ ہم اپنے اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہو سکیں اور ہمیں غیر ملکی قرضے نہ لینا پڑیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں