اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس (آج )ہوگا

اتوار 28 اپریل 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج (پیر)ہوگا جس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ اجلاس میں زری پالیسی کمیٹی کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد پر برقرار رکھا کیا گیا تھا ۔تجزیہ کاروں اور ماہرین اقتصادیات نے نئی مانیٹری پالیسی کے بارے میں ملے جلے رجحان کا اظہار کیا ہے ۔ٹپ لائن سکیورٹیز کی جانب سے کئے گئے سروے میں 51 فیصد شرکا نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 49فیصد پالیسی ریٹ میں کمی کی توقع کررہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں