جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ حیران کن حد تک خوبصورت ڈیزائن ، بے مثال کارکر دگی اور پہلے سے کہیں بہتر فیچرز کے ساتھY100 حقیقتا ً ایک شاہکار ہے

جمعرات 2 مئی 2024 14:03

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو  Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2024ء) عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون  Y100  پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ حیران کن حد تک خوبصورت ڈیزائن ، بے مثال کارکر دگی اور پہلے سے کہیں بہتر فیچرز کے ساتھY100 حقیقتا ً ایک شاہکار ہے ۔   Y100 سمارٹ فون کے لیے  ویوو نے پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکارہ دُرفشاں سلیم کے  ساتھ ایمبیسڈر کی حیثیت سے شراکت داری  بھی کی ہے۔



ویوو Y100  کی منفرد خصوصیا ت میں اس سمارٹ فون کا دلکش  Ultra Slim Bodyکے ساتھ جدید Color Changing  Design ، تیز ترین چارجینگ کے لیے 80W FlashCharge ٹیکنالوجی، 120Hz AMOLED Display، اور  50MP AF Camera  کے حیران کن فیچرز شامل ہیں۔  اس سمارٹ فون میں موجود سہولیات اسے نہ صرف دیکھنے میں دلکش بلکہ استعمال میں بھی بہت طاقتور بنادیتی ہیں۔

(جاری ہے)



ویوو Y100 پاکستان میں  Breeze GreenاورCrystal Black  جیسے دو دلکش رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔

   Breeze Green رنگ کی خاصیت اس  میں موجود  Color Changing Design  میں ہے جو  UV Light  کے اندر اپنے ہلکے سبز رنگ کو گہرے سبز رنگ میں تبدیل کرلیتا ہے۔جبکہ Crystal Black  رنگ بہت ہی دلکش اور نفیس  لگتا ہے۔
ویوو Y100  ملٹی ٹاسکنگ کے  بہترین اورتیز ترین تجربے کے لیے  8GB+8GB Extended RAMاور 256GB کی بڑی سٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ نیز اس  میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge کے ساتھ محض 30 منٹ میں 80 فیصد چارج ہو جاتی ہے۔


علاوہ ازیں،  اس سمارٹ فون میں موجود  ڈوئل سٹیریو سپیکر 300 فیصد تک والیوم فراہم کرتا ہے، جو ایک واضح اور طاقتور آواز کے ساتھ مثال آڈیو ویژول تجربہ مہیا کرتا ہے۔ مزید برآں، 1800-nits Peak Brightness کے ساتھ ویوو   Y100کا 120Hz AMOLED Display سکرین دیکھنے کے تجربے کو بھی  پرلطف بنادیتا ہے۔
دلکش ڈیزائن اور طاقتور پرفارمینس کے برعکس، ویوو Y100  میں اعلیٰ ترین کیمر ہ سسٹم بھی موجود ہے۔

50MP AF Camera کے ذریعے ویوو  Y100   اپ کو خوبصورت رنگوں میں حقیقت کے قریب تر اور آنکھوں کو خیرہ کرنے دینے والی تصاویر لینے کی صلاحیت دیتا ہے ۔ اس میں موجود منفرد ایفیکٹس اور پوٹریٹ سٹائلز صارفین کو حیران کن حد تک خوبصورت، پرکشش اور شفاف  پوٹریٹس بنانے کے  قابل بنادیتے ہیں۔ اس کے علاوہ Photo Border  فیچر کے ذریعے آپ کھینچی ہوئی تصویر کو تخلیقی رنگ دے کر دلچسپ بنا سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حا صل کر سکتے ہیں۔


قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا Y100  سمارٹ فون  میں پاکستان بھر میں 59،999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 2 مئی 2024 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو Y100 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔

نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y100 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں