چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کے لئے عالمی اداروں کے ساتھ اشتراک کے امور کا جائزہ لیا گیا‘پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اوربرطانوی ادارے کے ساتھ انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کی توثیق
میاں محمد ندیم
پیر 17 اگست 2026
18:22

(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور برطانوی ادارے کے مابین انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن سے فنی تعلیم کے معیار میں مزید بہتری آئے گی اور ہنرمند افرادی قوت کیلئے عالمی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا.
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بیرون ملک عالمی اداروں سے سرٹیفائیڈ ہنرمند افرادی قوت کی طلب بہت زیادہ ہے یہ معاہدہ ہنرمند افرادی قوت کی قانونی طریقے سے بیرون ملک فراہمی میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے ہدایت کی کہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تمام قانونی تقاضے اور قواعد و ضوابط مکمل کیے جائیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا جاسکتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی فوکس ہے اور ان کی ہدایت پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کے متعدد اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز بھی فراہم کردہ فنڈز سے اپ گریڈ کی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں جامع اصلاحات کی گئی ہیں امتحانی پرچوں کی مارکنگ اور عملی امتحانات کے عمل کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے جس سے امتحانی نظام میں مزید شفافیت آئے گی صوبائی وزیر نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ویب سائٹ کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی. صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں جاب پورٹل پوری طرح فعال ہے مقامی انڈسٹری اور انٹرنیشنل مارکیٹ جاب پورٹل کے ذریعے ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت حاصل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورازم بڑی انڈسٹری ہے اور اس شعبے کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل محمود نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ کے امتحانی نظام سے فنی تعلیم کے 1171 ادارے منسلک ہیں درخواستوں کے آن لائن پورٹل اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جبکہ آن لائن ادائیگیوں کیلئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے امتحانات میں شریک طلبہ کی رول نمبر سلپس پر کیو آر کوڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے اجلاس میں سیکرٹری بورڈ چوہدری محمد حفیظ اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی جبکہ بعض بورڈ ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں

موجودہ نظام ناکام ہوچکا، پیٹرول لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس قبول نہیں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پراظہار افسوس

اسکینڈلز سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں: عظمیٰ بخاری

چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس

پنجاب کے مختلف اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ

لاہورکے متعدد علاقوں میں رات کے وقت غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار

محکمہ سکول ایجوکیشن کا 457 سکولوں میں ای سی ای کارنر بک لائبریریز قائم کرنے کا فیصلہ

اندرون لاہور کے تاریخی ورثے کا تحفظ، سرکاری حویلیاں والڈ سٹیز اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز میں کچن آرڈر، غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوع ہوگا

اکتوبر سے پتنگوں اور ڈور کی تیاری کا آغاز،پنجاب حکومت کا آئندہ برس بسنت منانے کا اصولی فیصلہ

مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کیلئے مسلسل پانچواں اجلاس ، پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پراظہار افسوس
-
اسکینڈلز سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں: عظمیٰ بخاری
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ
-
آپ دنیا کے سچ نہیں بدل سکے ورنہ 8 فروری کو عوام عمران خان کو ووٹ نہ دیتے، جبران ناصر
-
لاہورکے متعدد علاقوں میں رات کے وقت غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
وزیرمواصلات کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
-
احسن اقبال کا بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس