تھانہ فیکٹر ی ایر یا پولیس نے چھاپہ مار کرشا ہد اینڈ گو شی مو ٹر سا ئیکل چو ر گینگ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضہ سے ہز اروں روپے کی نقد ی ،4موٹر سائیکلز ،3پسٹلز،5مو با ئل فو ن اور گولیاں برآمد کرلی گئیں

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) تھانہ فیکٹر ی ایر یا پولیس نے چھاپہ مار کرشا ہد اینڈ گو شی مو ٹر سا ئیکل چو ر گینگ کے دوملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہز اروں روپے کی نقد ی ،4موٹر سائیکلز ،3پسٹلز،5مو با ئل فو ن اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حید ر اشر ف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی کینٹ رانا طا ہر الر حمن نے اے ایس پی ڈیفنس سر کل ڈاکٹر انو شہ مسعو د کی سربراہی میںایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوفیکٹر ی ایر یا ممتا ز کا کڑ و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔

ایس ایچ اوفیکٹر ی ایر یا ممتا ز کا کڑ نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چو نگی امر سد ھو کے علاقہ میں چھاپہ مار کرڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث شا ہد اینڈ گو شی مو ٹر سا ئیکل چو ر گینگ کی2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میںشا ہد اینڈ گو شی اور اظہر اینڈ مظہر لو ما ن شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کینٹ ڈویژن میںمتعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی کینٹ رانا طا ہر الر حمن نے شا ہد اینڈ گو شی مو ٹر سا ئیکل چو ر گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوفیکٹر ی ایر یا ممتا ز کا کڑاور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں