حکومت پنجاب ضلعی حکومتوں میں بے ضابطگیاں ثابت نہ ہونے پر عوام سے معافی مانگے ،گورنر پنجاب

جمعرات 15 جنوری 2009 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2009ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ضلعی حکومتوں میں بے ضابطگیاں ثابت نہ ہونے پر عوام سے معافی مانگے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کیخلاف کرپشن کے اربوں روپے کے جھوٹے اشتہارات شائع کراکر عوام کا پیسا ضائع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ضلعی ناظمین کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں آڈیٹر جنرل نے خط میں لکھا ہے کہ ضلعی حکومتوں نے چورانوے ارب روپے کی کرپشن نہیں کی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں رکھتے ۔ ان کا کام جمہوری اداروں کو آئینی تحفظ فراہم کرنا ہے جو وہ کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہے کہ ہم ضلعی حکومتوں کے نظام کو سپورٹ کرتے ہیں انہیں اپنے دائرہ کار کے اندر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں