پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی ہو دنیا بھر میں چور چور ہو گیا‘چودھری پرویزالٰہی
حکمرانوں کی سانسیں اکھڑ چکیں صرف حکومتی اشتہارات میں زندہ ہیں، ہماری 1122 کی نقل میں موٹرسائیکل ایمبولینس جیسے فلاپ ڈرامے کر رہے ہیں ،عوام کو بدحال کرنے والوں کو عوام نے دل سے نکال دیا‘ ملتان میں عظیم الشان کنونشن سے خطاب
اتوار 26 مارچ 2017 19:00
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملتان کے عوام نے میرا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، دونوں بھائی پورے پنجاب کے فنڈز لاہور میں لگا کر کمیشن کھا رہے ہیں، انہیں لوگوں کی تکالیف اور مسائل کا احساس نہیں یہ صرف ہمدردی کے ڈرامے کر رہے ہیں، ایک بھائی ہسپتال ٹھیکے پر دے رہا ہے تو دوسرا بھائی ہیلتھ کارڈ کا ڈرامہ رچا رہا ہے، غریب آدمی ہیلتھ کارڈ لے کر کہاں جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ہمارے 1122 کے مقابلہ میں موبائل ہسپتال بنائے اب وہ کہاں ہیں، موٹر سائیکل ایمبولینس پر مریض ہسپتال کیسے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار سکول شہبازشریف نے بند کر دئیے اور دس ہزار سکول این جی اوز کو ٹھیکے پر دے رہے ہیں، بڑا بھائی پاکستان دشمن مودی کو خوش کرنے کیلئے بے چین ہے، جبکہ وہ ہماری سرحدوں پر گولہ باری کرا رہا ہے اور ہمارے جوانوں کو شہید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹیں ہم نے بنائی تھیں تاکہ جرائم میں کمی آئے، انہوں نے یہ منصوبہ رد کر دیا، موٹو گینگ سے چھوٹو گینگ تو کنٹرول نہیں ہوا، چھوٹو گینگ کو کنٹرول کرنے، سیلاب اور یہاں تک کہ کرکٹ میچ کیلئے فوج بلائی جاتی ہے سارے کام اگر فوج نے ہی کرنے ہیں تو انہوں نے کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسان ہیں اور کسانوں کو ریکارڈ سہولتیں دیں، تونسہ بیراج کی توسیع کی گئی، ٹیل تک پانی فراہم کیا، چالیس چھوٹے ڈیم بنائے، ہزاروں ایکڑ زمین کو پانی دیا، بھکاری اور گونگے و بہرے بچوں کیلئے ادارے بنائے، ہم نے عام اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے کام کیا، عوامی خوشحالی کا ہمارا دور ایک بار پھر آئے گا اور پہلے سے بھی زیادہ خدمت کریں گے۔ قبل ازیں کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، ملک مرید عباس بپی، سردار عارف گورمانی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر افضل ایم پی اے، ملک جمشید بپی، چودھری احسان، چودھری طارق گجر، قاضی احسان الحق، مخدوم بابر، رانا اشرف، چودھری محمد الطاف، عامر سعید راں، اظہر خان، شمیم اختر، یاسمین خاکوانی، ریحانہ کوثر، ساجدہ پروین سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی کا پنڈال میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں، فضا چودھری پرویزالٰہی، چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کی حمایت میں نعروں سے گونجتی رہی۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا واحد سہارا، پرویزالٰہی ہمارا کا نعرہ بار بار لگایا گیا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم چودھری پرویزالٰہی کو نہیں بھلا سکتے جنہوں نے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے کام کیا۔ سب سے پہلے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا اعلان کیا، حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بولا اور الگ صوبہ کیلئے قراردادیں پاس کیں مگر اس کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی، ہمارا بچہ بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے اور وزیراعظم اربوں روپے کے نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں، عوام بھوکے مر رہے ہیں اور وزیراعظم سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تعلیم صحت کی سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، میٹرو بس بعد کی بات ہے حکمران پہلے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کریں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو عوام کی کوئی پروا نہیں۔ ملک مرید عباس بپی، سردار عارف گورمانی نے چودھری پرویزالٰہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم حکمرانوں سے یہ مطالبہ نہیں کرتے کہ ہمیں اپنی طرح سرمایہ دار بنائیں ہماری خواہش صرف اتنی ہے کہ ہر ایک کو عزت کی روٹی ملے وہ عزت جو چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو دی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت