ماہ ربیع الاول برکت ورحمتوں کا مہینہ ہے، اسلامی یکجہتی کونسل

جمعرات 1 جنوری 2015 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ماہ ربیع الاول برکت ورحمتوں کا مہینہ ہے۔ان خیالات کااظہار اسلامی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے صدر مفتی عبدالقادر جعفر، علامہ قاری سجاد تنولی ، قاری علامہ عبدالخالق فریدی، پیر عبدالماجد نقشبندی، قاری اسماعیل چوہدری ،نے جامع مسجد ہاشمی اولڈ مظفرآباد کالونی بعد نماز عشاء سیرت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہو ں نے کہا کہ اس مہینے میں دنیا کے عظیم شخصیت ہمارے آقا محمد ﷺ کی پیدائش ہے ۔اس مہینے میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اور تمام مکتبہ فکر کے ماننے والے عوام اپنی اپنی محافل سیرت محمد ی کو مدنظررکھتے ہوئے امن وبھائی چارگی کا درس دیں اور ان عظیم محافل کو فرقہ واریت اور تعصب سے الگ رکھ کر عملی مسلمان اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا کسی بھی شرپسند کو فائدہ اُٹھانے کا موقع نہ دیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہاکہ اس مبار ک مہینے میں درودوسلام کی محافل کااہتمام کیا جارہا ہے اُس میں ملک پاکستان کی حفاظت کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور پاکستان دشمن عناصر کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ ان کو ہدایت وگرنہ اللہ پاک ان دشمن عناصر کو نیست ونعبود فرمادے ۔ سیرت کانفرنس کا اختتام پیر عبدالماجد نقشبندی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں