nپنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 566 افراد شدید زخمی

جمعرات 9 مئی 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1322ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 566 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 796 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 783 ڈرائیوز، 54کم عمرڈرائیور، 438 مسافر اور 151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 283 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 286متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 93حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسر ے، گوجرانوالہ 85 حادثات میں 82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پررہا۔ واضح ٌرہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1372 متاثرین میں 1141مرد اور231خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 221 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم757 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40سال کے درمیان جبکہ 394 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1200 موٹر سائیکلز، 75آٹورکشے، 135 کاریں، 20وین 07مسافر بسیں، 35ٹرک اور 102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں