پاکستان میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے حوالے سے اجلاس ،وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کو بریفنگ دی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے انتظام کے حوالے سے جمعہ کے روز یہاں لاہور میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ،وفاقی سیکرٹری وزارت آزاد جموں و کشمیر جواد رفیق و دیگر حکام موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز عبداللہ جان نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو پاکستان اور پنجاب کے مختلف مقامات پر واقع ریاست جموں و کشمیر کی جائیداد کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے ریاست جموں و کشمیر کی آزاد حکومت کی درخواست پر 1955 میں جائیدادوں کا انتظام سنبھالا،حکومت پاکستان نے 1961میں ترمیم کے تحت جموں و کشمیر(ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی)آرڈیننس جاری کرکے مذکورہ جائیدادوں کا کنٹرول اور ملکیت سنبھال لی، جیسا کہ 1977 اور 1979 میں ترمیم کی گئی تھی،جائیدادوں کو شہری جائیدادوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے جائیداد کو کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات سے محفوظ رکھنے اور جموں و کشمیر ریاستی املاک کے صحیح استعمال کے لیے قابل عمل تجویز دینے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے تمام دستیاب کمرشل پلاٹوں کا بزنس پلان دس دنوں میں جمع کرانے اور تما م جائیدادوں کے کرایوں کا معقول جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں