رائیونڈ ،خاتون نے گھریلو ناچاقی پر دو بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،گلے پر چھری چلا کر خودکشی کی کوشش

زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، تحقیقات جاری

جمعہ 22 نومبر 2019 13:08

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) رائے ونڈ فیکٹری ایریا کے علاقے میں خاتون نے مبینہ طو رپر گھریلو ناچاقی پر اپنے دو بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اپنے گلے پر چھری چلا کر خودکشی کی کوشش جسے شدید زخمی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوابی کے ناصر اور ناہید ہ بی بی کی آٹھ سال قبل شادی ہوئی تاہم حالیہ چند ماہ میں دونوں کے درمیاں گھریلو ناچاقی رہنے لگی ۔ گزشتہ روز ناصر او راس کے گھر والے ناہیدہ بی بی کو منانے آئے لیکن جمعہ کی صبح ناہیدہ نے اپنے دو بچوں چار سالہ احتشام اور پانچ سالہ مہروبہ حبا کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور گلے پر چھری چلا کر اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ خاتون کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں