منشیات کے شکار افرادمیں اضافہ تشویشناک ہے‘را ئوعابد علی واجد

پیر 18 جنوری 2021 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) فیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن کے مرکزی صدر را ئوعابد علی واجد نے کہا ہے کہ منشیات کے شکار افرادمیں اضافہ تشویشناک ہے،بڑھتی ہو ئی منشیات کی لعنت سے معاشرے میں والدین زندہ ہونے کے باوجود یتیم ہو رہے ہیں،منشیات کی لعنت سے روزانہ ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل براہ راست متاثر ہورہی ہے،منشیات کی روک تھام کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہوگا،طلبا ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے ملک میں منشیات سے نوجوان نسل براہ راست متاثر ہورہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت و قت کی ذمہ داری ہے کہ ملک سے منشیا ت کے خا تمے کیلئے صرف بیان باز ی تک محدود نہ رہے بلکہ اس نا سور کے خا تمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں